اوکاڑہ میں 70 سالہ معمر بوڑھی خاتون پر تشدد ،ویڈیو وائرل

اوکاڑہ کے نواحی  گاؤں میں 70 سالہ معمر بوڑھی خاتون کے اوپر ظلم و بر بریت کے پہاڑ گرادئیے گئے، بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ضلع اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤ ں 12 ون آر میں ظلم و بر بریت کی انتہا دیکھی گئی، 70 سالہ بوڑھی عورت پر با اثر شخص اکرم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر انسانیت سوز تشدد کیا۔

رپورٹ کے مطابق معمرعورت کو سابقہ قتل کے مقدمے میں صلح نہ کرنے پر بیٹی اور پوتے سمیت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقہ کے با اثر شخص اکرم کا ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر بیہمانہ تشدد کے واقعے  کی فوٹیج بول  نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں بوڑھی عورت پر ہونے والا تشدد واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

http://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2019/12/WhatsApp-Video-2019-12-08-at-10.36.13-AM.mp4 ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست دی گئی ہے جس پر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے معاملہ کا  نوٹس لیتے ہوئے خاتون کی درخواست پر تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

http://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2019/12/WhatsApp-Video-2019-12-08-at-10.36.11-AM.mp4ڈی پی او اوکاڑہ  عمر سعید ملک نے  بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ابھی تک درخواست کے ساتھ میڈیکل شامل نہیں کیا لیکن   ہم  نے  و اقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی  گئی  ہے ،تحقیقاتی کمیٹی میں ایک ایس پی اور دو ڈی ایس پی شامل ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ  عمر سعید ملک نے یہ بھی کہا کہ ہم نے واقعہ کی  مزید  کارروائی  بھی شروع کرلی ہے، نامزد ملزمان 5 افراد کو شامل تفتیش کیے ہیں  اور واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.