مسلم لیگ (ن) کا مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

ملتان: (08 دسمبر 2019) مہنگائی، بے روزگاری اور توانائی بحران کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بڑھتی مہنگائی، حکومت کی ناکام معاشی پالیسییوں، بےروزگاری اور توانائی بحران کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی جانب ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور نواز شریف کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کی ناکام معاشی پالسیوں کے باعث معیشت  کو دھچکا لگا۔ وزیر اعظم مستعفی ہوں اور نئے انتخابات کا اعلان کریں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.