کراچی اور صادق آباد میں غیرت کے نام پر 3 خواتین قتل

کراچی: (08 دسمبر 2019) کراچی اور صادق آباد میں غیرت کے نام پر تین خواتین کو قتل کردیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ڈرامائی انداز میں قتل کی جانے والی خاتون کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔ واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دے کر مقدمہ درج کرانے والا شوہر ہی قاتل نکلا۔ بریگیڈ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بیوی ارم کو اپنے بہنوئی کی مدد سے قتل کرانے کا اعتراف کرلیا۔

واضح رہے کہ خاتون ارم کی ہاتھ پاؤں بندھی  لاش 15 اکتوبر کو ایبی سینیا لائن میں گھر سے ملی تھی۔ ملزم شوہر نے ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے قیمتی سامان اور نقدی ایک روز پہلے ہی غائب کردی تھی۔ ملزم شہباز نے بیوی کو بھتیجے اور دوست ایاز سے تعلقات کے شبہے میں قتل کرایا۔

پولیس کے مطابق ارم کے قتل میں ملوث ملزم بلال اور عثمان تاحال فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب صادق آباد  میں تھانہ بھونگ کی حدود میں دو لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے۔ دونوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 16 سالہ عروج کو چچا نے نواحی علاقہ خیر محمد جھک میں، جبکہ 18 سالہ تہمینہ کو بھائی نے نواحی علاقہ کوٹلہ جعفر میں قتل کیا۔

دونوں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کے دونوں ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.