دعا منگی اغواء کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات

کراچی: (08 دسمبر 2019) دعا منگی اغواء کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق تین دن قبل عزیز بھٹی میں دعا کے اغوا کاروں کے ساتھیوں سے مقابلہ ہوا۔ ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے، جبکہ ایک ملزم کے زخمی ہونے کا بھی شبہ ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا منگی کے تاوان کی رقم ساؤتھ زون میں مسجد کے قریب ادا کی گئی۔ رقم دینے سے پہلے تفیشی ٹیم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق فیروزآباد سے چھینی گئی گاڑی اغواء میں استعمال کی گئی۔ ملزمان نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر واردات کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.