بارات تاخیر سے کیو ں آئی؟دلہن نے پڑوسی کو نیا جیون ساتھی چن لیا

اکثر ایشیائی ممالک میں خصوصا بھارت اور پا کستان میں با رات کا تا خیر سے آنا معمول کی با ت ہے لیکن بھارت میں ایک با رات ایسی بھی تھی جسے تا خیر سے آنا کچھ زیا دہ ہی مہنگا پڑ گیا اور دلہن کسی اور ہی کی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ بھارت کے شہر بجنور میں پیش آیا، جہاں بارات تاخیر سے لانے پر دلہن کے رشتے داروں نے دلہا سمیت تمام باراتیوں کو نا صرف تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا بلکہ دلہن نے اپنا نیا جیون ساتھی بھی ڈھونڈ لیا۔

ذرائع کے مطابق با رات کی آمد میں تا خیرپر دلہن اتنی غمزدہ ہوئی کہ اس نے غصے میں آ کر اپنے پڑوسی نوجوان سے شادی کر لی۔

اس واقعے کے بارے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارات نے دوپہر دو بجے آنا تھا لیکن وہ رات دیر گئے پہنچے۔

دوسری جانب دلہن کے خاندان والوں نے الزام لگایا کہ ان کی جہیز دینے کی استطاعت نہیں لیکن اس کے باوجود دلہا اور اس کے والد جہیز میں موٹر سائیکل اور پیسوں کا تقاضہ کر رہے تھے،تاہم جب بارات بھی دیر سے آئی تو دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.