پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کروڑں ڈالرز کا بڑا اضافہ، معیشت کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

زرمبادلہ ذخائر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 17 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے۔

زرمبادلہ ذخائر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 17 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے، پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا اضافہ، کل ذخائر 17 ارب 29 کروڑ ڈالرز ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کی رقم موصول ہونے کے بعد پچھلے 10 ماہ میں سب سے زیادہ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہونے کے بعد اب مرکزی بینک ک

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہونے کے بعد اب مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رواں سال مارچ کے بعد اس بلند سطح تک پہنچے ہیں۔ نومبر کے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.