ویٹ لفٹنگ ورلڈ کپ : چینی خاتون ویٹ لفٹر نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

چینی خاتون ویٹ لفٹر ڈینگ وائی نے ویٹ لفٹنگ ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ چینی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چین کے شہر تیانجن میں جاری آئی ڈبلیو ایف ورلڈ کپ میں خواتین کے 64 کلوگرام کیٹیگری مقابلے میں ڈینگ وائی نے 117 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف دیگر کھلاڑیوں سے برتری حاصل کی بلکہ 116 کلو گرام اٹھانے کا سابقہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس طرح انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینگ وائی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ توڑنا میرے لئے حیرت کی بات ہے کیونکہ پریکٹس کے دوران مجھے یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوسکے گا تاہم کوشش جاری رکھی، نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.