گوادر سے سی فوڈ کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے، عبدالرازق داؤد

اسلام آباد: (14 دسمبر 2019) مشیر تجارت عبدالرازق داؤد کا کہنا ہے کہ گوادر سے سی فوڈ کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے۔ گوادر پورٹ سےسی فوڈ برآمدات کےآغازسےکراچی کی بندرگاہوں پررش کم ہو گا۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ گوادر بندرگاہ سے سی فوڈ کےکنٹینرز کی بڑی کھیپ منزل کو روانہ کردی گئی ہے جبکہ بحری جہازمیں مچھلیوں سےبھرے 3 کنٹینر بھی روانہ کئےگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحری جہاز سے سی فوڈ مشرق بعید کیلئےروانہ کیاگیا ہے، گوادر بندر گاہ سے برآمدات بڑھنے سے کراچی بندرگاہ پردباؤ کم ہوگا۔مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ سے برآمدات کم وقت میں دیگر ممالک کو پہنچیں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.