اوگرا نے جنوری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

اسلام آباد: (13 جنوری 2020) اوگرا نے جنوری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

حکومت نے گیس کمپنیوں کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گیس کی قیمتوں کمی سوئی ناردرن اور سوئی سدرن سسٹم کیلئے کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.48 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.36 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔

اوگرا نے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.46 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.