آج مہندی کل بارات ،خادم رضوی کے کارکن کا شادی کا خواب چکنا چور ہوگیا۔۔شادی سے ایک دن قبل زندگی کا سب سے بڑ ا جھٹکا لگ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے کارکن کا شادی کا خواب چکنا چور ہو گیا۔اٹک کے کے رہائشی عاطف خادم رضوی کے ان کارکنان میں سے ہیں جنہیں کل راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنائی،میڈیارپورٹس کے مطابق عاطف کی آج شام کو مہندی تھی جب کہ کل بارات جانا تھی۔تاہم ان کے ارمانوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 55 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جس کے بات تحریک لبیک کا کارکن بارات لے کر جانے کی بجائے اپنے دوستوں کے ساتھ جیل جائے گا۔ ۔واضح رہے کہ خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت 86 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔2018 میں خادم رضوی کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان افراد کو مجموعی طورپر 4738 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گرد ی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے گزشتہ رات 10 بجے کیس کا فیصلہ سنایا جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تین بسوں میں ڈال کر پولیس کی سخت نگرانی میں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ملزمان پر ایک کروڑ30 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور ان کی تمام جائیداد کو بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنڈی گھیپ پولیس نے 24 نومبر 2018 کو خادم رضوری کی گرفتاری پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے پر 87 لوگوں کو دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں ان تمام لوگوں کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد ایک شخص ملک چھوڑکر بھاگ گیا تھا ۔ لیکن اب عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 55,55 سال قید اور 2 لاکھ35 ہزار روپے جرمانہ جمع کروانے ک حکم جاری کیا ہے ۔ اسی کے ساتھ تمام ملزمان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروآئی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی جا چکی ہے اور تمام ملزمان کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صور ت میں مجرموں کو اجتماعی طور پر 146 سال کی قید مزید کاٹنی ہو گی۔یاد رہے کہ یہ سزا 2018 میں تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے کی جانے والی توڑ پھوڑ کی وجہ سے ہوئی تھی جس کا فیصلہ گزشتہ رات 10 بجے انسداد دہشت گردی عدالت نے سنایا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.