ماہی گیر نے 350 کلو وزنی شارک پکڑ کر سب کو حیران کردیا

 متحدہ عرب امارات کے ماہی گیر نے 350 کلو وزنی شارک پکڑ کر سب کو حیران کر دیا، ساتھی ماہی گیر احمد سلیمان کو مبارک باد دیتے نظر آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہی گیر احمد سلیمان سمندر میں جال ڈالے بیٹھا تھا کہ اس کے ہاتھ 350 کلو گرام وزنی شارک لگ گئی جسے دیکھ کو وہ خود بھی حیران رہ گیا۔ ماہی گیر نے شارک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

اماراتی ماہی گیر احمد سلیمان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے بہت لمبا عرصہ لگا اور اپنی ٹیم کی مدد سے میں نے بڑی مچھلی کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کا وزن 350 کلو گرام ہے۔ ساتھی ماہی گیروں نے احمد کو کامیابی پر خوب مبارکباد دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.