ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور:(21 جنوری 2020)لاہور میں فیروز پور روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیروزپور روڈ پر ٹرالر اور موٹر سایئکل میں تصادم ہوا،تصادم کے نتیجے میں موٹر سایئکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ چلڈرن اسپتال کے قریب پیش آیا،اطلاع ملنے پر نصیر آباد پولیس موقع پر پہنچی اور جاں بحق شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،مرنے والے شخص کی شناخت سنیل اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی یوحنا آباد کا رہائشی تھا،لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے،جبکہ ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.