چین کاکروناوائرس سےنمٹنے کیلئے6روز میں ایک ہزار بیڈ ز پرمشتمل ہسپتال بنانے کااعلان

بیجنگ:چین نے کرونا وائرس سےلڑنے کے لیے 6 روز میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعدا 26 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے کمر کس لی ہے ،اسی سلسلے میں چین حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 6 روز میں 1 ہزار بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم کیا جائے گا۔جس میں کروناوائرس کے ممکنہ علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں گی،یہ ہسپتال 3 فروری تک تعمیر ہو جائے گا۔واضح رہے کہ انسان سے انسان میں منتقل ہونے والا مہلک کرونا وائرس درجنوں افراد کی جانیں لے گیا  ہے ، چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد26ہو گئی ۔ بیماری رو کنے کیلئےحکام نے 2شہروں ووہان اور ہوانگ گینگ کو لاک ڈاؤن کر دیا۔ دونوں شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور کشتی سروس معطل جبکہ پروازیں بند ہیں ، تاہم حکام نے باسیوں پر شہر سے نکلنے پر پابندی عائد کردی ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.