میر ا نے خود کو اداکارہ ماہرا سے بہتر قرار دیدیا

میرا نے خود کو اداکارہ ماہرا سے بہتر قرار دیدیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ میرا نے کہا کہ مین ان سے بہتر اداکارہ ہوں۔

اداکارہ میرا نے خود کو ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری میں میرے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے۔

میرا نےایک انٹرویو میں  شوبز میں لوگوں کے رویے اورماہرہ خان کی مقبولیت پر کھل کر گفتگو کی اور  شکوہ کرتے ہوئے کہا انہیں لگتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ماہرہ خان کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے۔

اداکارہ میرا سپتال بنانے میں کیوں ناکام ہوگئی؟

اداکارہ نے انترویو دیتے ہوئے بتایا کہ  میں ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت ہوں لیکن میرے حصے کا کام بھی انہیں دے دیا جاتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ میرا نے بتایا کہ فلم کا میڈیم ہو یا ٹی وی کا ہر جگہ میرے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے، اداکارہ نے کہا کہ ماہرہ خان میری ہم عمر ہیں۔

اداکارہ نے عمر کے معاملہ کو وضاحت دیں کر بیان کیا کہ  ماہرہ خان 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنیں جب کہ میں بچپن سے کام کررہی ہوں، میری اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

میرا نےمزید کہا ماہرہ خان میں ٹیلنٹ نہیں ہے، وہ شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئیں جب کہ میں اپنی اداکاری اور فلموں کی وجہ مشہور ہوئی ہوں۔

اداکارہ میرا نے اپنے کریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے بطور چائلڈ اسٹار کام کا آغاز کیا اور9 سال کی عمر میں پہلے کمرشل اور11 سال کی عمر میں پہلی فلم ’’کانٹا‘‘ میں کام کیا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میری اور کیپٹن نوید کی جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ میرا اور نوید کا چہرہ کمپیوٹر کے ذریعے استعمال ہوہے۔

اداکرہ نے میرا  نے بتایا کہ عتیق کے ساتھ بھی میرا اسکینڈل بنایا گیا، یہ دونوں ایسے اسکینڈلز تھے جنہوں نے مجھے مایوس کیا کیونکہ ان دونوں اسکینڈلز میں بالکل بھی حقیقت نہیں تھی۔

مستقبل کے حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اس سال ’’میرا فلم اینڈ میڈیا ہاﺅس‘‘ کے بینر تلے ایک فلم ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ  فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ میوزک پر بھی کام کر رہی ہیں تاہم کاسٹ فائنل ہونا ابھی باقی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.