عمران خان نے رانا ثناءاللہ کے بارے میں انتہائی تضحیک آمیز گفتگو کی، شہباز شریف

لندن: (24 جنوری 2020) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے۔ آج بھی ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے رانا ثناءاللہ کے بارے میں انتہائی تضحیک آمیز گفتگو کی۔ رانا ثناءاللہ مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور قابل احترام شخص ہیں، وہ یو ٹرن پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی عمران خان کو بھی ایسے الفاظ سے پکارے۔

نوازشریف کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے۔ آج بھی میاں نواز شریف کا اسپتال میں چیک اپ ہونا ہے۔ قوم سے میاں نواز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کی درخواست ہے کہ نواز شریف جلد مکمل صحتیاب ہو کر خیریت سے وطن واپس جاسکیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.