وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے سفر کی پابندی اٹھانے کے اعلان کو اچھی خبر قرار دیا

 وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی طرف سے اپنے شہریوں کے لئے پاکستان کے سفر کی پابندی اٹھانے کے اعلان کواچھی خبرقراردیاہے۔آ ج ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.