وفاق میں آگے چل کر حالات اچھے نظر نہیں آرہے، سلیم مانڈوی والا

خیرپور: (26 جنوری 2020) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وفاق میں آگے چل کر حالات اچھے نظر نہیں آرہے۔ ایم کیو ایم استعفیٰ دے چکی ہے جبکہ مینگل صاحب بھی الگ ہونے کی بات کررہے ہیں۔ تبدیلی تو آنی ہے مگر دیکھنا ہوگا کہ کیسی تبدیلی آتی ہے۔

خیرپور میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص نواب وسان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اپنے ہی حالات اچھے نظر نہیں آرہے۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے خلاف بیس ارکان کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ کے پی کے اسمبلی میں بھی حالات اچھے نہیں ہیں۔ پہلی مرتبہ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ جس پارٹی کا اسپیکر اور وزیر اعلیٰ ہے، بلوچستان میں وہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف عدم اعتماد پیش کررہے ہیں۔ تبدیلی کے حوالے سے بلوچستان میں عجیب سی بات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جو کرپشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ہے تو ضرور انہوں نے اس پر کام کرنے کے بعد ہی رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ غلط فہمی ہے کہ کرپشن ختم ہوچکی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ جو صوبہ گیس نکال رہا ہے اسی صوبے (سندھ) کو گیس نہیں مل رہی ہے۔ جب تک وفاق سنجیدہ نہیں ہوگا تب تک معاملات حل نہیں ہوں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.