حکومت نے مستحکم معیشت کی وجہ سے مشکل حالات پرقابوپالیاہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ گزشتہ سال انتہائی مشکل تھا کیونکہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا تاہم اب حکومت نے مستحکم معیشت کی وجہ سے مشکل حالات پرقابوپالیاہے۔

لاہورمیں پنجاب سے تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اب صنعتوں کی ترقی کے علاوہ روزگارکے مواقع فراہم کرنے پرتوجہ دی ہے۔وزیراعظم نے اعتمادکااظہارکیاکہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی معاشی اورسماجی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک ترقی وخوشحالی کی سمت گامزن ہے۔خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان دنیامیں ایک اہم ملک کے طورپرسامنے آیاہے۔انہوں نے کہاکہ پا کستان نے تمام اہم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کئے ہیں کیونکہ وہ ملک کی موجودہ قیادت پراعتماد کرتے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.