پی ایس ایل تھیم سانگ تنازع، علی عظمت کی تنقید پر علی ظفر کا کرارا جواب

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل تھیم سانگ تنازع پر علی ظفر بھی میدان میں کود پڑے، نامور گلوکار علی عظمت کی تنقید پر علی ظفر نے دلچسپ ویڈیو جواب میں کہا کہ آپکی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہوتو اس کا ذمہ دارمیں ہوں؟۔

علی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پے رول پر کئی بلاگرز ہیں، ٹرمپ کو بھی انہوں نے ہی الیکٹ کرایا، ایسا کریں اپنے کمرے میں ڈاٹ بورڈ پر میری تصویر لگا کر اس پرٹھاہ ٹھاہ کریں۔ گلوکار نے اپنا گانا سیٹی بجے گی بھی ویڈیو میں شیئر کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.