لالی ووڈ کی مہنگی تریں فلم ’’لیجنڈآف مولا جٹ ‘‘ریلیززیادہ دور نہیں

 عمارہ نے انسٹا گرام پر فلم کی شوٹنگ سے پہلے لی جانے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا دن تھا جب حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کو گھڑ سواری سکھائی گئی۔

اس دن کو تفریح سے بھرپور قرار دیتے ہوئے عمارہ حکمت نے واضح کیا کہ فلم ریلیز کرنے میں اب زیادہ دیر نہیں، اور فلم ریلیز کی آفیشل تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

 فلم کی پروڈیوسر نے اس حوالے سے انسٹا صارفین سے بھی پوچھا ’’کوئی اندازہ ؟‘‘۔

فلم ’’لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کے پروڈوسراور ڈائریکٹر کو اس وقت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جب فلم کی تکمیل کے بعد اصل ’’مولا جٹ ‘‘ بنانے والے ڈائریکٹر سرور بھٹی نے ان پر کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

فلم کے ڈائریکٹربلال لاشاری اورعمارہ حکمت 2 سال سے زائد عرصے تک فلمساز سرور بھٹی کے ساتھ قانونی پیچیدگیوں میں الجھے رہے ، بالاآخر ان کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں اور سرور بھٹی کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے۔

 پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی پروڈکشن بتائی جاتی ہے، جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’مولاجٹ ‘‘ سال 1979 میں ریلیز ہوئی تھی۔ مولاجٹ کا کردار مرحوم سلطان راہی جبکہ نوری نتھ کا کردار اداکار مصطفیٰ قریشی نے نبھایا تھا۔ ہدایتکاریونس ملک کی یہ فلم لاہورکے گلستان سینما میں مسلسل 130 ہفتے چلی جبکہ تک اوّلین نمائش کے دوران مجموعی طور پر 310 ہفتوں تک چلی۔

فلم کی نمائش کامیابی سے جاری تھی کہ آخر میں ولن نوری نتھ کے اپنی ہی ٹانگ کاٹنےکے پرتشدد منظر پراعتراض کے باعث اس پر پابندی عائد کردی گئی۔ ورنہ مولا جٹ بھارتی فلم ’’ شعلے‘‘ کا مسسل 5 سال چلنے کا ریکارڈ توڑسکتی تھی


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.