فرحان سعید نے جل بینڈ ٹوٹنے کی وجہ بھی بتادی

گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ منفرد کام کرنے کیلئے جل بینڈ کو چھوڑا تھا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گلوکار فرحان سعید نے جل بینڈ ٹوٹنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرحان سعید کا کہنا تھا کہ جل بینڈ کے ساتھ میں نے دس سال کام کیا، یہ بہت لمبا عرصہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ بینڈ کے ساتھ کام کررہے ہوں تو کوئی منفرد کام نہیں کرسکتے، میں نے کچھ منفرد کام کرنے کا فیصلہ کیا تو بینڈ چھوڑ دیا اور پھر اداکاری بھی کی۔

گلوکار و اداکار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں عمران خان کو پانچ سال کا وقت دینا چاہیے کیونکہ سب ٹھیک ہوجائے گا اور اگر میں پانچ سال بعد غلط ثابت ہوا تو ہوا تو سب سے معافی مانگوں گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.