مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی سیاہ رات چھٹنے کا نام نہیں لے رہی۔۔۔ چھاپوں، گرفتاریوں اور قتل عام کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے انسانیت سوز جرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔ قابض فوج نے وادی بھر کو چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

جگہ جگہ ناکہ بندی ہےآنے جانے والے ہرشخص کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔قابض فوج وادی میں خوف ہراس پیدا کر کے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید میں ہے۔ شیطان صفت بھارتی فوج نے کشمیریوں پر بنیادی انسانی ضروریات کے حصول پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ خوراک،ادویات تک رسائی بھی نا ممکن ہے۔انٹرنیٹ،موبائل اور لینڈلائن سروسز بند ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.