قرنطینہ کرنےوالوں کےلئےانسٹاگرام کادلچسپ فیچرمتعارف

سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام نےکوروناسےبچاؤکےلیےخودکوقرنطینہ کرنےوالےصارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام کی جانب سےجاری اعلامیےمیں بتایا گیاہےکہ صارفین کےلیے’کوواچنگ‘ نامی فیچرمتعارف کیا گیاجس کےذریعےوہ اپنے دوستوں کےساتھ ویڈیو چیٹ کےدوران پوسٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق کال کرنے اور ریسیو کرنے والا صارف ایک دوسرے سےجڑےگااوردونوں محدودرہیں گے یعنی کوئی تیسرا شخص اُن کی گفتگو میں خلل نہیں ڈال سکے گا۔

In the coming days, we’ll roll out a new feature that connects people with accurate information when they search for COVID-19 related terms. pic.twitter.com/vKmmPMKLmK

— Instagram Comms (@InstagramComms) March 24, 2020

کوواچنگ استعمال کرنےکاطریقہ  انسٹاگرام کی ویڈیو چیٹ کےدوران دائیں جانب ایک فیچردکھائی دےگاجس پرکلک کرنےکےبعدپوسٹ نمایاں ہوجائیں گی اورپھرصارف اپنےدوست کےساتھ مل کران پرتبصرہ کرسکےگا۔

انسٹاگرام کاکہناہےکہ صارف کوکووڈ-19 کےحوالےسےمصدقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے اقدامات کیے، مصدقہ معلومات کے ساتھ ایک اسٹیکر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ کمپنی نے اُن اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کرلی ہے جو کورونا وائرس سے متعلق بے بنیاد معلومات پھیلا رہے تھے۔

 

انسٹاگرام نے ایپ میں عطیات dinyکا اسٹیکربھی شامل کیاہےجس کےزریعےتحت نجی ادارے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنے عطیات عالمی ادارہ صحت کو دے سکتے ہیں۔

یہی نہیں بلکی کمپنی نے صارفین کو قرنطینہ یا گھروں پر رہنے کی ترغیب دینے کے حوالے سے’گھروں پر قیام کریں‘ کا اسٹیکر متعارف کرادیا ہے جسے شہری ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.