ٹرمپ امریکا میں کرونا کی تباہی اور اموات کے ذمہ دار ہیں، نینسی پلوسی

امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا براہ راست ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا کی تردید اور فوری سدباب کے حوالے سے تاخیر نے قیمتی جانیں ضائع کردیں۔

گارجین کے مطابق نینسی پلوسی نے کہا کہ ابتدا ہی میں وبا کے حوالے سے ٹرمپ کی تردید انتہائی خطرناک ثابت ہوئی اور اس کے بعد جہاں جن آلات کی ضرورت تھی وہاں فراہمی میں تاخیر جان لیوا تھی چوں کہ صدر نے وقت ضائع کردیا اس لئے اب لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

اتوار کی صبح تک تقریباً سوا لاکھ افراد کوویڈ 19  سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان میں سے 2 ہزار سے زائد کے لقمہ اجل بن جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں معاملے کی سنگینی سے انحراف اور وبا کو اہمیت نہ دے کر ٹرمپ نے لوگوں کو موت کےمنہ میں دھکیل دیا۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ اس بحران کے خاتمے کے بعد عالمی وبا کیخلاف ٹرمپ کے اقدامات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ٹرمپ اقدامات کرنے میں مزید ناکامی کا مظاہرہ نہ کریں۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ ہم اب تک مطلوبہ ٹیسٹنگ کر رہے ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس اس طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس اور آلات ہیں جو دوسروں کی جان بچانے کی خاطر اپنی جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

1