صارفین کی لوکیشن کن سے شئیر کی جا رہی ہیں؟ فیس بک کا بڑا اعتراف، مقصد بھی سامنے آگیا

صارفین کی لوکیشنزفیس بک کے ساتھ منسلک 150 سے زائد اداروں کو فراہم کی جا رہی ہیں جو کورونا وائرس کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

لوکیشنز شیئر کرنے کا مقصد اس بات کا پتا چلانا ہے کہ لوگ گھروں میں بیٹھ رہے ہیں یا نہیں۔ اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کا پھییلاؤ روکنا ہے جس کے سبب 13 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

ایپ کے ذریعے ایسے مقامات کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں لوگوں کا میل جول زیادہ ہو اور کورونا پھیل سکتا ہو۔

فیس بک کا کہنا ہے اس اقدام سے صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی اور ابتدائی طور پر صرف امریکی صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

27