پی آئی اے کا طیارہ آبادی پر گرکر تباہ, 73 لاشیں ہسپتال منتقل, امدادی کارروائیاں جاری

کراچی: پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں91 مسافر, عملے کے 8ارکان سوار تھے۔ 73افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، 3افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر ایک بج کر10 منٹ پر علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھری ، ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے محض دو کلومیٹر دور تھا جب اس کا دوسرا انجن بھی بند ہو گیا۔ایئرٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو رن وے کلیئرنس کا پیغام دیا۔ لیکن اسی دوران طیارے کا لینڈنگ گیئر بھی خراب ہوگیا۔ پائلٹ نے پرواز کو بائیں جانب موڑنے کی کوشش کی لیکن اسے مہلت نہ ملی اور ائیرپورٹ رن وے سے صرف دس سیکنڈ کی مسافت پر طیارہ جناح گارڈن کے رہائشی علاقے کی بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

51