اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، سی ڈی اے سے جواب طلب

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پرکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے جواب طلب کر لیا ہے۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے معاملے کی سماعت کی ہے۔ عدالت نے مندرکی تعمیرفوری روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے اور حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔

عدالت نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے پوچھا ہے کہ بتایا جائے ایچ نائن میں مندرماسٹر پلان کاحصہ ہے یا نہیں؟

درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکٹرایچ 9میں مندرکی تعمیرکے لیے دی گئی زمین واپس لی جائے اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرایا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے اقلیتوں کےمکمل حقوق ہیں،ان کابھی خیال رکھنا ہے۔ نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر ملک بھر میں بند مندر کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد اسلام آباد میں یہ پہلا مندر تعمیر کیا جائے گا۔

ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو جگہ مختص کی گئی ہے۔ مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی  رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری ہیومن رائٹس لال مالھی کا کہنا ہے کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روک رہا ہے۔ہم  اسلام  آباد میں مندر کی تعمیر کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں۔ نائجیریا فوج کے فضائی حملے، بوکوحرام کے متعدد عسکریت پسند ہلاک

نائجیریا فوج کے فضائی حملے، بوکوحرام کے متعدد عسکریت پسند ہلاک


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

68