اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم کی بیٹی کی غیرملکی لڑکے سے منگنی لڑکے کاتعلق کس ملک سے ہے ،جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے

ٹورنٹو(ویب ڈیسک )ڈرامہ سیریل ‘دھواں” سے مقبولیت پانے والے اور فلم مالک سے شوبز انڈسٹری میں واپس آنے والے اداکار ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم کی بیٹی عروج عاشر گل نے آئرش لڑکے سےمنگنی کرلی ہے، منگنی کی تصاویر اور خبر خود عاشر عظیم نے ٹویٹ اور فیس بک پر شیئر کی۔عاشر عظیم نے فیس بک پر لکھا لو از پیشنٹ لو از کائنڈ Love is patient, love is kind ، اپنی بیٹی کی منگنی کی تقریب پر آپ سب لوگوں سے دعاؤں کی التماس ہے۔ اس کے ساتھ عاشر عظیم نے ایک تصویر شیئر کی جس میں منگنی کی انگوٹھیاں، کارڈ اور دیگر سامان موجود تھا۔عاشر عظیم نے فیس بک پر عروج عظیم گل اور روز او کیرول کوئنلن Ross O’Carroll Quinlan کی منگنی کی تصاویر شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہاہے۔دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی عاشر عظیم نے تصاویر شیئر کیں، ساتھ ہی اپنے داماد کی شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تصویر میں اپنے داماد کو خوش آمدید کہا اور لکھا کہ ویلکم آور آئرش سن ان شلوار قمیض۔۔ جس پر صارفین نےملا جلا ردعمل دیا۔عاشر عظیم دوہزار اٹھارہ میں پاکستان کے حالات سے مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ کر کینیڈا شفٹ ہوگئے تھے،انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں، شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں،یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں،لوگ اصول کی بات نہیں کرتے، اصول پر نہیں لڑتے، اصول پر ہنستے ہیں، انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ہی ملیں گے، بس نام تبدیل ہوجائیں گے۔شاہکار ڈرامے دھواں کے تقریباً 20 سال بعد عاشر عظیم نے اپنی فلم ‘مالک’ سے شوبز میں واپسی اختیار کی تھی، لیکن اس فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم عاشر عظیم نے ہمت نہ ہاری اور سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، بالآخر وہ کیس تو جیت گئے اور فلم بھی ریلیز ہوگئی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

101