پنجاب حکومت صحت انصاف کارڈ سے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے، وزیراعظم

اسلام آباد: ( 10 اگست 2020) وزیراعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم سے متعلق پیشرفت اور ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ عوام کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے نہایت حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے۔

وزیراعظم نے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

67