سونو نگم کو پاکستان کی کمسن گلوکارہ نے رُلا دیا

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے گائے ہوئے کلام “بول ہو” سن کر آبدیدہ ہوگئے۔

سونو نگم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک “ری ایکشن” ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیس کیفے بیسمنٹ میں گایا گیا “بول ہو” کلام سن رہے ہیں۔ کلام سنتے ہوئے سونو نگم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial) on Aug 10, 2020 at 7:39am PDT

بالی ووڈ گلوکار نے بتایا کہ انہیں یہ کلام بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے بھیجا تھا،انہوں نے یہ سنا تو روپڑے، یہ بہت ہی خوبصورتی سے لکھا اور گایا گیا کلام ہے۔

سونو نگم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی گانا انہیں رلاسکتا ہے لیکن اس گانے نے یہ کردیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

177