امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے برازیل کا دورہ کریں گے

 امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو رواں برازیل کا دورہ کریں گئے ۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکی اور برازیلین حکام نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ برازیل میں وینزویلا کے تارکین وطن سے ملیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مائیک پومیو اس دورے میںوینزویلا کی سرحد کے قریب واقع برازیل کے شہر بووا وسٹا میں جمعہ کو وینزویلا کے تارکین وطن سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مائک پومیو وینزویلا کے تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے برازیل کے وزیر خارجہ ایرنیستو اراجو سے تبادلہ خیال کریں گے۔مائیک پومپیو 17سے 20 ستمبر تک علاقائی دورے پر ہیں جہاں وہ کولمبیا ، سورینام اور گیانا کے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

36