پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

وفاقی حکومت نے 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کےلیے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 27 روپے 99 پیسے کردی۔

ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کو 21 روپے 88 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 95 پیسے کر دیا گیا جب کہ مٹی کے تیل پر یہ لیوی 4 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 4 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 29 پیسے اور ڈیزل پر 8 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرولیم لیوی کو یکم ستمبر کی سطح پر برقر اررکھا جاتا تو پیٹرول 7 روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا ہونا تھا۔

پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے سے ڈیزل 9 روپے 44 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 4 روپے 68 پیسے سستا ہو سکتا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

474