پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات ،554 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 6 افراد انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔  تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ، نئے کورونا کیسز اوراموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے 3 لاکھ3 ہزار 634 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد6 ہزار 066 رہ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں545نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

35