معروف اداکار جمال شاہ نے پاکستان کا نام روشن کردیا

 

معروف پاکستانی فنکار جمال شاہ کے لیے فرانس کی جانب سے فنی خدمات پر اعلیٰ اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹی وی اور فلم کے مشہور اداکار جمال شاہ کی محنت رنگ لائی اور فرانس کے ممتاز ایوارڈ ” نائٹ آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز” کیلئے اُنھیں چن لیا گیا۔

فرانسیسی سفیر نے خط لکھ کر جمال شاہ کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع اور مبارک باد دی،خط میں کہا گیا کہ جمال شاہ کو یہ اعلیٰ ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جارہا ہے۔

فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس 1957 سے فنی دنیا میں اعلیٰ خدمات فراہم کرنے والی شخصیات کو دیا جارہا ہے۔

جمال شاہ کا کہنا ہے کہ اپنی فیلڈ میں میں نے جو سہی سمجھا میں وہی کرتا رہا، اچھی بات یہ ہے کہ فرانس کی حکومت نے اس کا اعتراف کیا اور یہ ایوارڈ مجھے دیا، اللہ کا فضل ہے اور دوستوں کی دعائیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں اس ایوارڈ کے قابل تھا۔ میں فرانسیسی حکومت کا شکر گزار ہوں۔

یہ ایوارڈ اس سے پہلے دُنیا کی بیس دیگر شخصیات کو دیا جاچکا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

166