محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوامیں ہلکی بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوااورخطۂ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے-

 تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 13،اسکردو منفی11،گوپس ،استورمنفی10 ،اننت ناگ منفی 09،سری نگر منفی 07،بگروٹ، کالام ،گلگت منفی06،ہنزہ،پلوامہ اوربارہ مولہ میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

1936