کراچی کےمسائل کاحل:علی زیدی اور وزیراعلیٰ سندھ میں تناؤبڑھ گیا

کراچی کے مسائل اور ان کے سد باب سے متعلق قائم کوآرڈينيشن کميٹی کے اراکین میں اختلافات سامنے آنے لگے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کے سوالات پر مراد علی شاہ نے جواب دینے سے انکار کردیا۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی وزیراعلیٰ سے اجلاس میں بدتمیزی کرکے گئے۔

رواں ہفتے ہونے والے کراچی کوآرڈينيشن کميٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سوال کیا گیا تھا کہ کراچی کا کچرا کب صاف ہوگا؟ اور ايس بی سی اے اور ديگر ادارے کب سندھ حکومت سے نچلی سطح پر منتقل ہوں گے؟۔ جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔

مراد علی شاہنمائندہ سما کے مطابق وفاقی وزیر کے سوال پر مراد علی شاہ کہتے رہے کہ ميں آپ کو جوابدہ نہيں۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ علی زیدی کی شکایت خط کے ذریعے وزيراعظم سے کی۔ مراد علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا خط بھی میڈیا کے سامنے آگیا۔ صورت حال پر علی زيدی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بھی کراچی سے ہے۔ شہر کی ترقیاتی اسکیموں کا پوچھنا میرا استحقاق ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ رواں ہفتے 16 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے نہ صرف غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا گیا بلکہ ان کی جانب سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ میں اس خط کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں تاکہ آئندہ ایسی صورت حال پیش نہ آسکے۔

علی زیدیدوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے شکایت بھرے خط پر وفاقی وزیرعلی زیدی نے بھی احتجاج اور شکایت بھرا خط وزیراعظم کو ارسال کردیا۔ دونوں خط میڈیا کے سامنے آگئے۔

اپنے خط میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خط میں جو زبان استعمال کی گئی اور مجھے پر جو الزام لگائے گئے وہ سراسر جھوٹ ہیں۔ وزيراعلی کو قوم سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کا پابند بنایا جائے۔ مراد علی شاہ کی جانب سے خط میں لکھی گئیں باتیں ان کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔ خط میں علی زیدی کی جانب سے کمیٹی کی ذمہ داریوں اور اب تک کی کارکردگی سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

سماء سے گفتگو میں وفاقی وزیرعلی زيدی کا کہنا تھا کہ وفاق نےاُنہيں کميٹی ميں نمائندہ بنا کر بھيجا ہے۔ صوبے ميں جو کام نہيں ہورہے، وہ تو سوال کريں گے۔

سعید غنیدونوں خطوط منظر عام پر آنے کے بعد وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے  ردعمل میں کہا کہ وزيراعلیٰ سندھ نےاجلاس ميں بہت صبروتحمل کا مظاہرہ کيا۔ وزيراعلیٰ نے ايسا کچھ نہيں کہا جس کوبدزبانی کہا جائے۔غير ذمہ داری کا مظاہرہ علی زیدی کی جانب سے کيا گيا۔ علی زیدی میٹنگ سے اٹھ کر جاتے جاتے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔ چیف منسٹر نے جواب میں ذرا بھی بدتمیزی نہیں کی۔ علی زیدی جيسے شخص کو نہ کميٹی ميں ہونا چاہيے نہ کابينہ ميں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

76