ریٹائرمنٹ سےپہلےزیادہ سےزیادہ وکٹیں لیناچاہتا ہوں،یاسرشاہ

ٹیسٹ کرکٹریاسرشاہ نےبتایا ہےکہ ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں،گگلی پر بھی ثقلین مشتاق نے ڈرلز کروائی ہیں۔

کراچی میں ہفتےکوٹیسٹ کرکٹریاسرشاہ نےویڈیولنک میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہےہیں اورٹیسٹ میچزکیلئےمخصوص ٹاسک کے مطابق پریکٹس کی ہے۔

ياسرشاہ نےکہا کہ خوشی ہےکہ جنوبی افریقہ پاکستان میں کھیلے گی۔انھوں نے اپنی کارکردگی سےمتعلق کہا کہ میرا زیادہ یہی رول رہا ہےکہ فاسٹ بولرزکو سپورٹ کروں تاہم مانتا ہوں کہ 5 سے10وکٹیں نہیں لے پارہا ہوں۔

ياسرشاہ کاکہنا تھا کہ فٹس کا کوئی مسئلہ نہیں،نئے اسپنرز کا آنا خوش آئند ہے،امید ہےکہ جو بھی نیا کھلاڑی کھیلےگاوہ پرفارمنس دے گا۔

ياسرشاہ نےامکان ظاہر کیا کہ جنوبی افريقہ کے کیشو مہاراج پاکستان ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہيں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

82