صحت انصاف کارڈ۔۔حکومت نےعوام کوخوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کی عوام کوبڑی خوشخبری سنادی۔پنجاب کابینہ نے صوبہ کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بچوں کی نشونماء اور صحت پر خاص توجہ دی جارہی ہے،تاریخ میں پہلی بارایسی حکومت آئی جس نے غریب کی بہتری کی بات کی ہے۔وزیراعظم اس قوم کو صحت اور تعلیمی لحاظ سے مضبوط کرناچاہتے ہیں۔محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرعوام کی بھلائی کے لئے کام کررہے ہیں۔بچوں کی صحت کے پروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم کرداراداکرنے پر وزیر سکول ایجوکیشن مرادراس کابھی خصوصی شکریہ اداکرتی ہوں۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی مہم کے آغازپر اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتاہوں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

78