ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 250روپے کم ہو گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 215 روپےکمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 50 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 1854 ڈالر ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں نے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

86