دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد10 کروڑ8لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد10کروڑ8 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور21 لاکھ67ہزار92 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 14 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں ۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 35 ہزار452 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار751 اور ایک کروڑ 69 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 918 اور 89 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 70 ہزار 482 ہے۔

برطانیہ میں 36 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 74 ہزار106 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپین میں 27 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار 799 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 85 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 86 ہزار 422 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ85 ہزار956 افراد متاثر اور 25 ہزار344 ہلاک ہو چکے ہیں۔

پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

کورونا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی تھی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

28