ڈھائی برس میں خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈھائی برس میں صرف خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد کی ملاقات ہوئی جس میں محمد ارشد کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ عثمان بزدار نے محمد ارشد کوحلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے-

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے، یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں اور اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں،اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں، جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

44