وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سری لنکا روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ہمراہ ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔

وزیر اعظم سری لنکا پہنچنے کے بعد آج اپنے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ سری لنکن ہم منصب کل بروز بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعظم کل سری لنکن صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

52