تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،سینیٹ الیکشن میں فتح پی ڈی ایم کی ہو گی ، باہرجانے پر راضی ہوتی تو میرے خلاف نیب جھوٹا مقدمہ نہ کھولتا۔رائیونڈ میں ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری ،یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ بلاول بھٹو ، یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میرے پاس تشریف لائے ، کھانا کھایا ، ہمیں اچھی باتیں ہوئی ہیں ،

 یوسف رضا گیلانی ایک اچھی ساکھ کے مالک ہیں اور وہ پہلے بھی ہمارے ساتھ ملکر کام کرتے رہے ہیں اور جمہوریت پسند ہیں مسلم لیگ (ن) ان کو بھرپور سپورٹ کررہی ہے ۔تاہم یہ صرف الیکشن نہیں بلکہ جمہوریت کی جنگ ہے یہ ان لوگوں کیخلاف ہے جو اس حکومت کی شکل میں عوام پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں ۔عوام پر موجودہ حکمرانوں کو مسلط کرنے والے مہنگائی ، بے روزگاری،آٹا چوری ،چینی چوری اور بجلی چوری کے ذمہ دار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے جو بھی جمہوریت پسند ہے وہ تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دے گا بلکہ یوسف رضا گیلانی کو دے گا کیونکہ پی ٹی آئی عوام کی مجرم جماعت ہے جس نے اپنے تین سالہ دو ر میں عوام پر تنگ کا عرصہ تنگ کردیااور روزمہنگائی ، لاقانونیت اور مس گورننس کی صورت میں عوام پر قیامت ٹوٹ رہی ہے اوریہ قیامت ڈھانے والے قوم کے بڑے مجرم ہیں ۔مہنگائی کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی ہے اور ایک صوبے میں تو اس کا ثبوت بھی سامنے آگیا ہے

۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہاکہ ایک جمہوری ملک میں غیر سیاسی قوتیں کسی کھیل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تاہم آپ کی نیوز تب بنتی ہے جب وہ اس کھیل کا حصہ بنتی ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اگر میں باہر جانے کو راضی ہوتی تو میرےخلاف ایک اور نیب کا جھوٹا مقدمہ کھولنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

86