کورونا وائرس: دنیا میں 11 کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 66 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 92 ہزار 85 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 22 لاکھ 82 ہزار سے زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2 کروڑ 95 لاکھ 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار 584 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سخت پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر 

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 7 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 61ہزار 181 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 42 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 87  ہزار823 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 25 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 38 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 87 ہزار835 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 42 ہزار 358 افراد متاثر اور 70 ہزار501 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 29 لاکھ99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 98 ہزار974 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

70