پنجاب یونیورسٹی نے مسلسل پانچویں مرتبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آل پاکستان انٹر یو نیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

لاہور (ویب ڈیسک ) ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چمپئن شپ2021ء پنجاب یونیورسٹی ویمن فٹبال ٹیم نے جیت لی۔این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پنجاب یونیورسٹی ویمن ٹیم نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور روایتی حریف لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو 5-1سے شکست دی۔پنجاب یونیورسٹی نے مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ای ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر پنجاب یونیورسٹی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان سدرہ اور مینجر شاہد بٹ کی تعریف کی۔اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی ویمن فٹبال ٹیم کو مبارک با د پیش کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

43