قومی اسمبلی کا اجلاس: وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی جاری

ویب ڈیسک — 

پاکستان کے ایوانِ زیریں قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کے لیے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت ہفتے کو ہونے والے اجلاس کے دوران اسپیکر نے ارکان کو ووٹنگ کے طریقے اور رولز پر بریف کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں وزیرِ اعظم پر اعتماد کی قرار داد پیش کی۔

سینیٹ کے انتخابات میں تین مارچ کو حزبِ اختلاف کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے جنرل نشست پر حکومت کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔ اس نشست کے لیے قومی اسمبلی کے ارکان نے ووٹ ڈالے تھے۔ بعض مبصرین اور حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو گئی ہے جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا رضاکارانہ فیصلہ کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

113