کیا جاوید اختر متنازع اداکارہ راکھی ساونت پر فلم لکھنا چاہتے ہیں؟

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ): بھارت کے معروف شاعر اور ادیب جاوید اختر نے حال ہی میں بگ باس سیزن 14 میں جلوہ گر ہونے والی متنازع اداکارہ راکھی ساونت پر فلم لکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف شاعر جاوید اختر نے بتایا کہ 4 سے 5 سال قبل میں اور راکھی ساونت ایک ہی پرواز میں تھی اور اس دوران انہوں نے مجھے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا تھا۔ جاوید اختر نے کہا کہ میں نے راکھی سے کہا کہ کسی دن میں آپ کی زندگی پر مبنی ایک اسکرپٹ لکھنا چاہوں گا جس پر راکھی نے کہا تھا کہ اگر آپ اسکرپٹ لکھیں گے تو اس کی ہدایت کاری فرحان اختر دیں گے۔ راکھی ساونت نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کورونا وبا سے قبل جاوید اخترنے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کی زندگی پر لکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دن کے بعد سے میں دوبارہ کبھی جاوید اختر سے نہیں ملی، وہ میری سوانح عمری لکھنا چاہتے تھے لیکن میری سوانح عمری متنازع ہوگی اور مجھے نہیں معلوم کے میرے ملک کے لوگ اسے دیکھنا چاہیں گے یا نہیں۔ اداکارہ راکھی ساونت سے جب پوچھا گیا کہ اگر ان کی سوانح عمری پر فلم بنے گی تو وہ کس اداکارہ کو راکھی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں، جس پر راکھی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا کردار عالیہ بھٹ یا پریانکا چوپڑا ادا کریں۔ راکھی نے کہا کہ میں اپنے آپ سے محبت کرتی ہوں لیکن میں اپنا کردار خود ادا نہیں کرنا چاہتی، میں چاہتی ہوں کہ میری پسندیدہ اداکارائیں عالیہ، دیپیکا یا کرینہ ان میں سے کوئی بھی میرا کردار ادا کرے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

53