ہم نے اپنا وعدہ نبھایا، اب وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے  ہم نے اپنا وعدہ نبھایا، اب وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے مبارکباد پیش کی ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ نبھایا ،آپ کو اعتماد ملا ہے ،اب آپ قوم کو بھی اعتماد میں لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے، چاہتے ہیں آپ قوم کو بتائیں کہ تبدیلی صرف آپ کا نعرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔

وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے 178 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

20