بہو بننے والی برسوں سے لاپتہ بیٹی نکلی

بیجنگ: چین میں بہو بننے والی لڑکی کی ساس پر عین شادی کے وقت انکشاف ہوا کہ لڑکی ان کی حقیقی بیٹی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شادی کے موقع پر دولہے والدہ نے لڑکی کے ہاتھوں کو غور سے دیکھا تو انہیں انکشاف ہوا کہ یہ ان کی حقیقی بیٹی ہے جو 20 سال قبل لاپتہ ہو گئی تھی۔

خاتون نے اپنی بیٹی کو ہاتھوں پر موجود پیدائشی نشان سے پہچانا جو بچپن سے ہی اس کے ہاتھ پر تھا۔

دولہے کی والدہ نے بیٹی کو پہچاننے کے بعد اس کے والدین سے پوچھا کہ یہ لڑکی آپ کی حقیقی بیٹی ہے یا لے پالک ؟ تو دلہن کے والدین نے تسلیم کیا کہ یہ لڑکی انہیں 20 سال قبل سڑک کنارے سے ملی تھی اور اس کے والدین کی معلوم نہ ہونے کے بعد انہوں نے ہی اسے پالا ہے۔

دولہے کی ماں نے انکشاف کیا کہ یہ ان کی بیٹی ہے جو 20 سال قبل ایک حادثے میں ان سے جدا ہو گئی تھی اور بہت تلاش کرنے کے باوجود نہیں ملی تاہم اب اس کے ہاتھ پر موجود پیدائشی نشان سے اسے پہچان لیا ہے۔

اس موقع پر دولہے کی والدہ نے بتایا کہ لڑکا بھی ان کا سگا بیٹا نہیں ہے بلکہ بیٹی کی لاپتہ ہوجانے کے بعد انہوں نے ایک لڑکے کو گود لیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

170