سندھ: کورونا کے 349 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 349 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 532 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار 728 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ دو مریضوں کی موت ہو ئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی کل اموات کی تعداد چار ہزار 553 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ 349 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ 45 ایسے مریض ہیں جنہیں طبی امداد وینٹی لیٹرز پردی جا رہی ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد30لاکھ سے بڑھ گئی

سید مرادعلی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 250 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 819 ہو گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

55